Saturday, March 22, 2008
افغانستان کے شہر کابل میں ہونے والا پاپ میوزک کا مقابلہ افغان سٹار انیس سالہ رفیع نابزادہ نے جیت لیا ہیخاتون گلارہ لیمہ سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی
پشاور (غنی الرحمن ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والا پاپ میوزک کا مقابلہ افغان سٹار انیس سالہ رفیع نابزادہ نے جیت لیا ہے۔مقابلے میں رفیع نابزادہ کے بعد اکیس سالہ حمید سخی زادہ دوسرے اور ایک لڑکی گلوکارہ لیمہ سحر تیسرے نمبر پر رہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان دا رالحکومت کابل کے ایک فائیو سٹار ہو ٹل میںمنعقدہ محفل موسیقیکے اس محفل میں ہو ٹل کے اندر وباہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زیادہ افغان ٹیلی ویژن کے ذریعے اس سے لطف اندوز ہوئے۔ پنی فتح پر رفیع نے کہا: افغان سٹار بننے پر میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں۔ فائل تک پہنچنے والے دونوں مرد گلوکاروں کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے تین لاکھ سے زیادہ ووٹ ملے۔۔ دوسرے نمبر پر آنے والے حمید سخی زادہ نے کہاانہیں بالکل نہیں لگ رہا کہ مجھے شکست ہوئی ہے۔ میں تو خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔اس برس افغان سٹار مقابلے کے لیے دو ہزار درخواست دینے والوں میں سے بارہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔بعض علما کی جانب سے موسیقی کے اس مقابلے پر سخت تنقید کی گئی خاص طور پر اس لیے بھی کہ مقابلے کے آخری مرحلے تک پہنچنے والوں میں ایک گلوکارہ بھی شامل تھی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)